ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پنجاب الیکشن:امیدواروں پر فیصلے کی پہلی میٹنگ میں سونیا گاندھی کی صدارت

پنجاب الیکشن:امیدواروں پر فیصلے کی پہلی میٹنگ میں سونیا گاندھی کی صدارت

Sun, 04 Dec 2016 20:54:06  SO Admin   S.O. News Service

 نئی دہلی، 4 /دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کانگریس انتخاباتی کمیٹی (سی ای سی)نے پنجاب کے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور امیدواروں کے نام پرآخری مہرلگانے کی کوشش شروع کی۔پنجاب میں 2017کے آغاز میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔کانگریس صدرسونیاگاندھی کی صدارت میں تقریباََ ایک گھنٹے تک ہوئی اس میٹنگ میں پارٹی نائب صدر راہل گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی حصہ لیا۔اجلاس میں موجودہ سیاسی منظر نامے کاجائزہ لیا گیا اور عام آدمی پارٹی اوراکالی،بی جے پی کے حکمراں اتحاد سے مقابلے کی خاطر مناسب منصوبہ بندی کے بابت تبادلہ خیال کیاگیا۔کانگریس ذرائع نے کہاکہ کمیٹی نے پنجاب کی117اسمبلی سیٹوں کے حالات پرکوئی مخصوص ذکرنہیں کیا۔کمیٹی کی میٹنگ مخصوص بحث کے آغازکیلئے آٹھ دسمبرکو پھر ہوگی۔الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات کا نوٹیفکیشن اب تک جاری نہیں کیا ہے۔ایسے میں کانگریس لیڈروں کے ایک طبقے کا خیال ہے کہ ٹکٹ کی تقسیم میں جلدی نہیں کرنی چاہئے۔”آپ“نے اب تک91امیدواروں کا اعلان کیا ہے جبکہ اکالی دل نے 65امیدوار وں کااعلان کردیاہے۔


Share: